آج پوری دنیا میں دہشت گردی کے موضوع کوٹی وی چینلز،اخبارات اور رسائل میں نمایاں جگہ دی جارہی ہے۔ اور دہشت گردی کو یوں اسلام کے ساتھ منسلک کیا جا رہاہےکہ جیسے یہ اسلامی تعلیمات کا جزاولین ہو۔بغیر سوچے سمجھےبغیر کسی معقول دلیل کے احمقانہ طریقےسے ہر حادثے،ہر واقعے میں مسلمانوں کو ملوث کرنا اور اس کی تار کسی نہ کسی طرح دہشت گردی سےملا دینا یہودی،عیسائی اور ہندوبازی گروں کابائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔حال ہی کے واقعات دیکھ لیں ، ہندوستان،ناروے،ہالینڈاور ڈنمارک میں حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے کارٹونوں کی اشاعت کی جاتی رہی،اور ہٹ دھرمی کا یہ عالم ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے احتجاج کے باوجودعالم کفر اپنی ہٹ دھرمی پر کاربندہے۔ایسے حالات امت مسلمہ اور بالخصوص ہمارا مذہبی طبقہ ،ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ دنیا کے سامنے اسلا م کی اصل تصویر کو پیش کریں ۔اور غیر مسلموں کے اعتراضات کے مدلل جوابات دیں تاکہ ان کی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکے۔اسی طرز پر ڈاکڑذاکر عبدالکریم نائیک کی یہ کتاب’ دین دلیل کے ساتھ‘جس میں انہوں نے اپنے مختلف دروس اور خطبات سے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ دین اسلا م ایک امن پسند دین ہے۔اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کی مساعیہ جمیلہ کو قبو ل فرمائے۔آمین(شعیب خان)
عناوین |
صفحہ نمبر |
اسلام انسانیت کے لیے رحمت ہے نہ کہ زحمت |
13 |
جہاد اور دہشت گردی |
97 |
دہشت گردی اور مسلمان |
183 |
عالمی بھائی چارہ |
289 |